24 جنوری 2012 - 20:30

مصر ميں سابق ڈکٹيٹر حسني مبارک کے خلاف شروع ہونے والي انقلابي تحريک کي پہلي سالگرہ کے موقع پر حکمراں فوجي کونسل نے کئي عشروں سے نافذ ايمرجنسي کو ختم کرنے کا اعلان کر ديا ہے.

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق حسني مبارک کے خلاف شروع ہونے والي عوامي انقلابي تحريک کو ايک سال پورے ہونے کے موقع پر ہزاروں کي تعداد ميں مصري باشندے دارلحکومت قاہرہ کے مشہور تحرير اسکوائر پر جمع ہوئے ہيں- تحرير اسکوائر پر جمع ہونے والوں نے انقلاب کے اہداف کے حصول تک جدوجہد جاري رکھنے پر زور ديا ہے -
گزشتہ سال يہاں جمع ہونے والے جمہوريت پسند مظاہرين کا سب سے اہم مطالبہ ايمرجنسي کا فوري خاتمہ تھا- انيس سو اکاسي ميں سابق صدر انور سادات کے قتل کے بعد ہي سے مصر ميں ايمرجنسي نافذ تھي- حکمراں سپريم کونسل نے ايمرجنسي کا دائرہ انسداد منشيات اور دہشتگردي کے خلاف اقدامات سے بڑھا کر ہڑتاليوں اور غلط معلومات فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائي کو بھي اس ميں شامل کر ليا تھا- فوجي کونسل کے سربراہ فيلڈ مارشل طنطاوي نے قوم کے نام اپنے ايک پيغام ميں کہا ہے کہ پورے ملک سے ايمرجنسي کو ہٹايا جا رہا ہے
.......

/169